کنگنا رناوت کو الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیاگیا

ہندو ہونے پر فخر ہے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، کنگنا رناوت کی وضاحت

منگل 9 اپریل 2024 20:39

کنگنا رناوت کو الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کر دیاگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) معروف بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مہاراشٹرا اسمبلی کے کانگریس اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کنگنا رناوت گائے کا گوشت کھاتی ہیں اور اس کے باوجود بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) نے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

کانگریس لیڈر کے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتی، یہ انتہائی شرمناک ہے کہ میرے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،کنگنا رناوت نے کہا کہ اس طرح کے بیان دے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب ایسے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے کیونکہ میرے چاہنے والے مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ میں ایک قابل فخر ہندو ہوں اور اس طرح کی افواہیں انہیں کبھی گمراہ نہیں کر سکتیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2024 - 20:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :