اے آر رحمان کی بیٹی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئیں

گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی

جمعہ 6 مئی 2022 11:35

اے آر رحمان کی بیٹی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) بالی ووڈ کے آسکر یافتہ گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اے آر رحمان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رٴْخ کرتے ہوئے اپنی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی کی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے۔اس کے ساتھ ہی اٴْنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے نیک خواہشات اور دٴْعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:35:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :