یاسر حسین ایشین فلم فیسٹول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ لینے میں کامیاب

یہ کارنامہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک اعزاز ہے‘یاسر حسین

منگل 17 مئی 2022 12:01

یاسر حسین ایشین فلم فیسٹول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ لینے میں کامیاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار یاسر حسین فلم ’جاوید اقبال‘ میں مرکزی کردار نبھانے پر یو کے ایشین فلم فیسٹول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ خیال رہے کہ فلم ’جاوید اقبال‘ 1990 کے عشرے کے ایک بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر یاسر حسین کو بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ہے، جبکہ اس جرم و سزا کی کہانی پر مبنی فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابو علیحہ نے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ وصول کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ یہ کارنامہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے اس فلم کے اندر اپنے کردار کو بہت زیادہ چیلنجنگ قرار دیا۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 12:01:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :