سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی، بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کے اسلام آباد سے مہمان لاہور آئے تھے ، گزشتہ رات وہ ان کو لاہور کی سیر کروانے اور کھانا کھلانے کیلئے فوڈ اسٹریٹ لے گئے ۔

(جاری ہے)

پرستاروں نے ذوالقرنین حیدر کو پہچان لیا او ان کے ہمراہ تصویریں بنوانے اور آٹو گراف لینا شروع کر دیئے۔ذوالقرنین حیدر تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے پرستاروں کی فرمائش پر تصویریں بنوانے کے بعد اپنے مہمانوں کے ہمراہ شاہی مسجد کے قریب مشہور ہوٹل کی دوسری منزل پرکھانا کھانے چلے گئے وہاں پر بھی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کیساتھ تصویریں بنوائیں۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 12:19:25

Rlated Stars :