ج*جن لوگوںنے اپنے استادوں کی عزت کی وہ کبھی ناکام نہیں ہوئے ‘ سید نور

جمعرات 7 جولائی 2022 17:40

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور نے کہاکہ میری کامیابیوں میں سب سے بڑا ہاتھ میرے اساتذہ کا ہے اور میں بر ملا کہتا ہوں کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے سینئر زاور اساتذہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے طور پر فلم انڈسٹری کو اچھی فلمیں دینے کی کوشش کی اوراس میں مجھے میری توقع سے زیادہ کامیابی بھی ملی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جن لوگوںنے اپنے استادوں کی عزت کی ہے وہ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوئے اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے جو کچھ سیکھا ہے وہ اپنی نئی نسل کو منتقل کررہا ہوں ،علم چاہے جس طرح کا ہو اسے آگے سے آگے منتقل ہوتے رہنا چاہیے اور مجھے کہانی لکھنے اور فلم بندی کے حوالے سے جو کچھ بھی آتا ہے وہ میں نے نئی نسل کو منتقل کرنا شروع کردیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کو اچھے رائٹر ڈائریکٹر ز کی کھیپ ملے گی ۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 17:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :