کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی‘اداکارہ بشریٰ انصاری

پیر 3 نومبر 2014 11:52

کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی‘اداکارہ بشریٰ انصاری

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی ہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں اپنے کیرئیر کے آغاز پر جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے، اس پر وہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں خوش رہتی ہیں اور انکی کوشش ہوتی ہے کہ انکے اردگرد موجود تمام لوگ بھی خوش رہیں۔

وقت اشاعت : 03/11/2014 - 11:52:34

Rlated Stars :