انجلینا جولی اور ڈیسمنڈ ٹوٹو کا تارکین وطن کیلئے مہم چلانے کا اعلان

بدھ 5 نومبر 2014 11:22

انجلینا جولی اور ڈیسمنڈ ٹوٹو کا تارکین وطن کیلئے مہم چلانے کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)ہالی ووڈ ایکشن ہیروئن انجلینا جولی اور جنوب افریقی نوبل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے تارکین وطن کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ''یو این ایچ سی آر''کی پناہ گزینوں کے لیے مہم کی رہنمائی انجلینا جولی اور ڈیسمنڈ ٹوٹو کریں گے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کم از کم ایک کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کا کوئی وطن نہیں ہے اور ہر 10 منٹ میں ایک بے وطن بچہ پیدا ہوتا ہے۔ عالمی سطح ”سٹیٹ لیسنیس“ کے سدباب کیلئے مہم کے تحت 10 لاکھ افراد کے دستخط ایک خاص پٹیشن پر لیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 11:22:36

Rlated Stars :