کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں ‘ہما علی

پیر 24 نومبر 2014 14:30

کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں ‘ہما علی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسٹیج اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں‘ شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ہما علی نے کہا کہ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں یہاں بھی جتنی زیادہ محنت کی جائے اتنی زیادہ کامیابی ملتی ہے۔

وقت اشاعت : 24/11/2014 - 14:30:33