فیصل قریشی کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

فیصل قریشی کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شاندار شوبز کیریئر پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے گزشتہ روز اپنی 49ویں سالگرہ منائی ہے اس موقع پر ان کے ایک مداح نے اداکار کے شاندار شوبز کیریئر پر مبنی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔ کچھ صارفین فیصل قریشی کی اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی جوان نظر آنے پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/10/2022 - 18:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :