حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر ٹائمز سکوائر پر آویزاں

ٹائمز سکوائر پر تصویر آویزاں ہونا شاندار کامیابی ،پاکستان کیلئے ایک فخریہ لمحہ ہے،گلوکارہ

جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر ٹائمز سکوائر پر آویزاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) پاکستان میوزِک انڈسٹری کی نئی ٹیلنٹڈ حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر آویزاں ہوگئی۔ایوا بی کو کوک سٹوڈیو کے سیزن 14کے مشہور گانے کنا یاری سے موسیقی کی دنیا میں پہچان ملی۔انہوں نے کہا کہ وہ مشہور ریپرز ایمینیم اور کوئین لطیفہ سے متاثر ہیں۔گلوکارہ اس وقت بہت خوش ہیں کیونکہ ٹائمز سکوائر پر ان کی تصویر کو آویزاں ہونا ایک شاندار کامیابی ہے اور پاکستان کیلئے ایک فخریہ لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

آڈیو سٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایوا بی کی نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر تصویر آویزاں کی جانے کی خوشخبری سنائی۔اس انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہایوا بی ٹائمز سکوائر پر جلوہ گر ہونے والی پہلی سحر انگیز بلوچ گلوکارہ ہیں۔اسپاٹی فائے کی جانب سے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہاسیکوئل پاکستان کی دیگر پاکستانی خواتین فنکاروں کے ساتھ ان کے کام کو بھی سنیں۔یہ خبر سامنے آتے ہی کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے گلوکار کو مبارکباد دی۔
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 18:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :