معروف بھارتی موسیقار ممبئی میں نئی فلم لال سلام کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف

ہفتہ 26 نومبر 2022 19:56

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2022ء) معروف بھارتی موسیقار ممبئی میں نئی فلم لال سلام کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کی ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت ہیں، اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایشوریا ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ ہارمونیم بجا رہے ہیں۔اے آر رحمان نے چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ تابناک مستقبل رکھنے والی خاتون ڈائریکٹر ایشوریا کے ساتھ دھن بنائی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 26/11/2022 - 19:56:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :