عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت درخواست22دسمبرتک ملتوی

منگل 20 دسمبر 2022 18:24

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت درخواست22دسمبرتک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت درخواست22دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔منگل کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مکیش کمار کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمہ دانیہ شاہ کی والدہ وکیل لیاقت علی خان گبول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جمعرات کے روز ایف آئی اے کے کیسز کی سماعت ہوتی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمارنے کہاکہ آپ کی درخواست پر ہم نے سماعت آج رکھی ہے۔ کیوں کہ ایف آئی اے پوری سٹی کورٹ میں ایک ہی پراسیکیوٹر ہے۔ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سننے کیلئے تیار ہیں۔ آج نہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود ہیں نہ ہی تفتیشی افسر۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ دانیہ بیگناہ اس وقت قید ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 20/12/2022 - 18:24:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :