معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی کل منائی جا ئیگی

بدھ 18 جنوری 2023 15:34

معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی  برسی  کل منائی جا ئیگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2023ء) معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی کل بروزجمعرات کومنائی جائیگی۔مہناز بیگم کو غزل،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد، سلام، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 13 مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا جبکہ انہیں 2011 میں لو سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔ مہناز بیگم کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاں کے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروں سنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2023 - 15:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :