خواتین صرف وقت گزاری کیلئے لکھتی ہیں،ڈراموں کی کہانی مضبوط نہیں ہوتی،حسینہ معین

اتوار 21 دسمبر 2014 15:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)پی ٹی وی ڈرامے کی نئی جہتوں کو متعارف کرانے والی حسینہ معین نے کہا ہے کہ خواتین لکھاری وقت گزاری کے لکھتی ہیں ۔آج ڈراموں کی کہانیاں مضبوط نہیں ہوتیں اس لئے ٹائٹل مانگ کر سہارا لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ناولز اور کتابوں سے کہانیاں لیکر ان کو سکرپٹ کی شکل دینا پسند نہیں تھا اس لئے اصل کہانی کا تصور متعارف کرایا۔

تنہائیاں،کاریمیک مرہنہ خان اداکاری کی جلد بازی کی وجہ سے فلاپ ہواجس پر انہیں بے حد افسوس ہے ۔بھارتی ڈرامے پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔خواتین ہزاروں روپے کی ساڑھیاں پہن کر کچن میں کام کرتی ہیں۔بھارت کے ہر ڈرامے میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی باتیں باہر کھڑے سن رہا ہوتا ہے ۔پاکستانی قوم کو بھارتی ڈراموں کی بجائے پاکستانی ڈراموں کو دیکھنا چاہیے

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 15:53:37