ر سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں،ثناء فخر

ثناء فخر آج کل اپنی فلم ’سپر پنجابی‘ پر کام کررہی ہیں اور یہ فلم تین مارچ کو ریلیز کی جائے گی

منگل 7 فروری 2023 12:03

ر سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں،ثناء فخر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ایکشن اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم ’قافلہ‘ میں کام کیا ہے اور سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت جونیئر تھی اور سنی دیول سینئر لیکن ان کا میرے ساتھ رویہ بہت نرمی کا تھا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

ثناء فخر کا کہنا تھا کہ انڈین فنکاروں کا پروفیشنل ازم بے مثال ہے اور آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈیا اداکار پاکستانی فنکاروں کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پاکستانیوں کو حقیر سمجھتے ہیں۔ثناء فخر آج کل اپنی فلم ’سپر پنجابی‘ پر کام کررہی ہیں اور یہ فلم تین مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/02/2023 - 12:03:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :