عامر خان کاکچھ پاکستانی ویب سائٹس پر ان کے نام سے شائع کئے جانیوالے متنازعہ انٹرویو کی تردید ،

بالی ووڈ کے سپر سٹار نے متعلقہ ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا ، عامر ممبئی میں سائبر کرائم سیل میں سائبر کریمنل شکایت درج بھی کرائیں گے ، وکیل

منگل 13 جنوری 2015 22:12

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کچھ پاکستانی ویب سائٹس پر ان کے نام سے شائع کرنیوالے متنازعہ انٹرویو کی تردید کرتے ہوئے متعلقہ ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے کلائنٹ کے نام سے مذہب اور فلم پی کے سے متعلق ویب سائٹس پر شائع انٹرویوجعلی اور بے بنیاد ہے، اس انٹرویو میں جان بوجھ کر متنازعہ سوالات اور ان کے جوابات شائع کئے گئے جو من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عامر خان کو انٹرویو دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا جبکہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور ان کی ذاتی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کا مقصد اپنی ویب سائٹس پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا تھا اوراس سے ان کے کلائنٹ کی توہین ہوئی ہے لہذا ایسی ویب سائٹس کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے جب کہ عامر ممبئی میں سائبر کرائم سیل میں سائبر کرمنل شکایت درج بھی کرائیں گے۔

وقت اشاعت : 13/01/2015 - 22:12:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :