عامر خان کاکچھ پاکستانی ویب سائٹس پر ان کے نام سے شائع کئے جانیوالے متنازعہ انٹرویو کی تردید ،
بالی ووڈ کے سپر سٹار نے متعلقہ ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا ، عامر ممبئی میں سائبر کرائم سیل میں سائبر کریمنل شکایت درج بھی کرائیں گے ، وکیل
منگل 13 جنوری 2015 22:12
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کچھ پاکستانی ویب سائٹس پر ان کے نام سے شائع کرنیوالے متنازعہ انٹرویو کی تردید کرتے ہوئے متعلقہ ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے کلائنٹ کے نام سے مذہب اور فلم پی کے سے متعلق ویب سائٹس پر شائع انٹرویوجعلی اور بے بنیاد ہے، اس انٹرویو میں جان بوجھ کر متنازعہ سوالات اور ان کے جوابات شائع کئے گئے جو من گھڑت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عامر خان کو انٹرویو دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا جبکہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور ان کی ذاتی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کا مقصد اپنی ویب سائٹس پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا تھا اوراس سے ان کے کلائنٹ کی توہین ہوئی ہے لہذا ایسی ویب سائٹس کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے جب کہ عامر ممبئی میں سائبر کرائم سیل میں سائبر کرمنل شکایت درج بھی کرائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارت : فلم ’’ہمارے بارہ“ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ایک اور کوشش
-
سلمیٰ آغا کی وجہ سے شوبز کیریئر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ
-
شادی کی افواہوں پر اداکارپربھاس کی لب کشائی
-
ساجد حسن نے بھارت مخالف کردارادا کرنے سے انکارکرنے کی وجہ بتا دی
-
زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
پشاور کے لوگوں سمیت پاکستان بھر کے لوگ مہمان نواز اور محبتی ہیں،شاہ رخ خان
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی31ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف کامیڈین رنگیلا کومداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.