کامیڈین طارق ٹیڈی اداکارہ زارا اکبر کے 2سو پاؤنڈز ہڑپ کر گئے

جمعرات 15 جنوری 2015 12:37

کامیڈین طارق ٹیڈی اداکارہ زارا اکبر کے 2سو پاؤنڈز ہڑپ کر گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی اداکارہ زارا اکبر کے 2سو پاؤنڈز ہڑپ کر گئے ،واپسی کے مطالبے پر مسلسل ٹال مٹول کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ طارق ٹیڈ ی نے حالیہ دورہ لندن کے دوران فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکارہ زاراا کبر سے 2سو پاؤنڈز ادھا ر کی مد میں وصول کیے ۔ دورہ لندن کے اختتام پر جب زارا اکبر نے دو سو پاؤنڈز واپسی کا مطالبہ کیا تو طارق ٹیڈی نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر ادا کردوں گا ۔ مگر پاکستان پہنچ کر بھی اداکارہ زارا اکبر کے بار بار مطالبے پر طارق ٹیڈی رقم واپس کرنے سے انکار ی ہے ۔ یاد رہے کہ طارق ٹیڈی اس سے قبل بھی متعدد ساتھی فنکاروں سے ادھار رقم لے کر ہڑپ کرچکا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 12:37:45

Rlated Stars :