میری بدصورتی کے باعث کبھی بھی سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا‘ نصیر الدین شاہ

جمعرات 22 جنوری 2015 13:50

میری بدصورتی کے باعث کبھی بھی سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا‘ نصیر الدین شاہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بنگال نے میری بری صورت کی وجہ سے مجھے فلم ”نیشانت“ میں کاسٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بدصورتی کی وجہ سے اپنی گرل فرینڈ کو کھو دیا اور اسی بدصورتی کی وجہ سے مجھے ”نیشانت“ میں کاسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں کبھی بھی سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں یہ سوچ کر بالکل مایوس ہو گیا تھا کہ میں کمرشل سینما میں کامیاب نہیں ہو سکوں گا تاہم بعد میں میری سوج اس وقت غلط ثابت ہو گئی جب مجھے کئی فلموں میں رول ملنے لگے۔

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 13:50:01