فلم ”دم لگاکے ہائیشاہ“ کے پہلے ٹریلر اور گانے کی ویڈیو ریلیز‘ فلم 27 فروری کو ریلیز ہوگی

منگل 10 فروری 2015 13:43

فلم ”دم لگاکے ہائیشاہ“ کے پہلے ٹریلر اور گانے کی ویڈیو ریلیز‘ فلم 27 فروری کو ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی پروڈیوس کردہ کامیاب فلم ”وکی ڈونر“ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار اور میزبان آیشمان کھرانہ کی آنے والی نئی رومانٹک فلم ”دم لگا کے ہائیشاہ“ کے پہلے ٹریلر اور گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ میزبانی‘ گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والے آیشمان کھرانہ اس فلم میں ایک ایسے سیدھے سادھے دیہاتی نوجوان کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی سلم اینڈ سمارٹ آیشمان کھرانہ کے گرد گھوم رہی ہے جس کی شادی خاندان والے اس کی مرصی کیخلاف ایک موٹی لڑکی سے کردیتے ہیں۔ اپنی شادی سے ناخوش آیشمان کی زندگی کی گاڑی مشکل سے ہی چل رہی ہوتی ہے کہ اچانک گاؤں میں شادی شدہ جوڑوں کیلئے منعقدہ ایک مقابلے میں شرکت انہیں ناصرف قریب لاتی ہے بلکہ آیشمان کو محبت کے جذبے کے باعث اپنی بیوی کا موٹاپا بھی برا نہیں لگتا۔ یش راج بینر تلے اس فلم کو کاشرات کٹاریا نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں آیشمان کیساتھ نئی اداکارہ بھومی پڈنیکا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم اس سال 27 فروری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/02/2015 - 13:43:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :