کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں طلبا ماڈلزکے جلوے

فیشن ڈیزائنگ کی طالبات کے تیار کردہ ملبوسات شو کیس کئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2023 12:29

کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں طلبا ماڈلزکے جلوے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2023ء) کراچی میں سجا منفرد فیشن شو، جہاں طالبات ماڈلز اور فیشن ڈیزائنر کے روپ میں نظر آئیں ۔کراچی میں پاکستان امریکن کلچر سینٹر کی طالبات نے اپنے فیشن ڈیزائنز کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا تو فیشن شو میں طلبا ماڈلز نے جلوے بکھیرے ۔

(جاری ہے)

منعقدہ فیشن شو میں یو اے ای، عمان اور کوریا کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت اور اس فن میں نئے آنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ریمپ پر واک کرنے والی بہت سی ماڈلز پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کہا خواہش تھی کہ ماڈلنگ کرو یہ خواب بھی پورا ہوا مستقبل میں بھی اس شعبے کو اپنانے کا ارادہ ہے۔مستقبل کے معماروں کے فن کے جوہر دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،نئے ڈئزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر نیو ٹیلنٹ نے واک کر کے سماں رنگین کر دیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2023 - 12:29:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :