تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ”ہوم“کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے

بدھ 25 فروری 2015 12:03

تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ”ہوم“کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے

نیویارک(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ”ہوم“کے نئے کلپس جاری کردئیے گئے ہیں۔ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم ایلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ ینچری فاکس کے تحت رواں سال27مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 12:03:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :