رداعاصم بھی مہنگی ترین سیریل”مورمحل“ کی کاسٹ میں شامل ہوگئی،
ان کا کردار بہت دم دار ہے جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کھل کر موقع ملے گا ،رداعاصم
جمعرات 26 فروری 2015 18:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) معروف چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل مور محل میں کاسٹ کرلیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے لیئے تیار کی جانیوالی ڈرامہ سیریل”مور محل“ جسے اے اینڈ بی پروڈکشنز تیار کررہی ہے اس میں چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی ان کی فنی قابلیت کو دیکھتے ہوئے شامل کرلیا گیاہے ردا عاصم نے گذشتہ روز اس سیریل کو سائن کیا ہے ایک ملاقات کے دوران ردا عاصم نے بتایاکہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل کا حصہ بننے جارہی ہیں اس میں ان کا کردار بہت دم دار ہے جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کھل کر موقع ملے گا اس سیریل کے لیئے ابتک جاناں ملک،فضا علی ،میشا شفیع کوکاسٹ کرلیاگیاہے جبکہ اداکارہ میرا بھی اس میں گیسٹ کریکٹر کرینگی۔
ہدائتکار سرمدسلطان کے مطابق اس سیریل پر تقریباً 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں مہنگے ترین کالباس اور لوکیشنز استعمال کی جائیگی اس ڈرامے کو سرمد صہبائی نے لکھا ہے ان دنوں اس کی کہانی پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
laiba bangash
Penélope Cruz
Paulina Gaitan
Rakesh Roshan
Michael Keaton
Milind Soman
Shabana Azmi
Pooja Bhatt
Toby Kebbell
Amna IIyas
Adeel Hashmi
Rechal Khan
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ