نعیم بخاری سے طلاق لینے کا فیصلہ اچھا تھا، طاہرہ سید

جمعرات 9 نومبر 2023 19:11

نعیم بخاری سے طلاق لینے کا فیصلہ اچھا تھا، طاہرہ سید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) معروف و لیجنڈری گلوکارہ طاہرہ سید نے کہا ہے کہ نعیم بخاری سے سے طلاق لینے کا فیصلہ اچھا تھایوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ نعیم بخاری کے ساتھ شادی کامیاب نہیں ہو سکے گی لیکن زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب انہیں علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ احساس ہوا کہ یہ ہم دونوں کے لیے بہت اچھا فیصلہ تھا۔ چاہے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ ہو یا طلاق کا دونوں ہی بہت اچھے فیصلے تھے۔انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری نے طلاق کے بعد دوسری شادی کی اور اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور میں نے اپنا بیشتر وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے اس فیصلے میں ہم دونوں میں سے کسی کا بھی قصور نہیں تھا بلکہ یہ وقت کا تقاضہ تھا۔
وقت اشاعت : 09/11/2023 - 19:11:49

متعلقہ عنوان :