عبداللہ کادوانی کا تیرے بن سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:34

عبداللہ کادوانی کا تیرے بن سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے کہا ہے کہ تیرے بن سیزن ٹو 29دسمبر سے پیش کیا جائیگا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے مداحوں کیلئے خوش خبری ہے، ان کا انتظار جلد ختم ہونیوالا ہے، تیرے بن کا سیزن 2آئندہ ماہ جمعہ 29دسمبر 2023 سے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ بلاک بسٹر ڈرامے کا اگلا سیزن بھی پچھلے سیزن کی طرح ناظرین کے دلوں کو چھو لے گا۔

وقت اشاعت : 11/11/2023 - 21:34:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :