اداکارہ منال خان کے بیٹے کی تصویروائرل

اداکاراحسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے

پیر 12 فروری 2024 12:58

اداکارہ منال خان کے بیٹے کی تصویروائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے بیٹے حسن اکرام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے ’حسن اکرام‘ کی پیدائش کو تین ماہ ہوگئے ہیں اور اس موقع پر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کو اٴْٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اٴْن کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ مداحوں نے اٴْن سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور کچھ مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرام‘ کی پیدائش ہوئی تھی، یہ خوشخبری اٴْنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سٴْنائی تھی۔یاد رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 12:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :