ڈرامہ سیریل ’’اولاد‘‘کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی تھی، مرینہ خان

ڈرامے کی کہانی حقیقت کے قریب ترہونے کی وجہ سے لوگوں کوبہت پسند آئی ، سینئر اداکارہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

ڈرامہ سیریل ’’اولاد‘‘کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی تھی، مرینہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء)سینئر اداکار ہ ، پروڈیوسر و ہدایتکار ہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’اولاد‘‘کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی تھی ،ڈرامے کی کہانی حقیقت کے قریب ترہونے کی وجہ سے لوگوں کوبہت پسند آئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںمرینہ خان نے کہا کہ اس ڈرامے میں ماں باپ کی قربانیوں اور پھر اس کے صلے میںبچوں کے رویے کو دکھایا گیا ، ڈرامے کی کہانی کا مقصدصرف معاشرے کی اصلاح کرنا ہوتا ہے،کیونکہ بعض اوقات آپ جو کررہے ہوتے ہیںآپ سمجھتے ہیںوہ ٹھیک ہے لیکن جب آپ اسی کو کہانی کی صورت میں دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آ پ غلطی پر ہیں ، اس کی مثال یوںدوںگی کہ جیسے آپ کی اولاد اپنے اور اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کا سوچتے ہیں لیکن اس میں اپنے والدین کی قربانیوں کونظر انداز کر دیتے ہیں کہ انہوںنے آپ کے لئے کیا کیا ، پھر جب آپ تنہا ہوتے ہیں تب آپ کو اپنی مشکلا ت بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57