کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،جتنی بھی مشکلیں آئیں آپ ڈٹے رہیں، شبیرجان

ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج یسا نہیںہے، سینئر اداکار

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،جتنی بھی مشکلیں آئیں آپ ڈٹے رہیں، شبیرجان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج کے دورمیںا یسا نہیںہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںدعوے سے کہتاہوں جوشخص نیک نیتی اورلگن سے کوئی بھی کام کرے اسے اس کاصلہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے اورمیں خود کو اس کی مثال کے طو رپر پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،چاہے جتنی بھی مشکلیں آئیںآپ ڈٹے رہیں، اگر آج لوگ شبیر جان کو جانتے ہیں تواس کے پیچھے کئی دہائیوں کی محنت ہے ۔

وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57