13اگست پاکسان کی پہلی خاتون پاپ سنگر نازیہ حسن کی ساتویں برسی کا دن ہے

ہفتہ 11 اگست 2007 15:41

لاہور (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11 اگست 2007) پاکستان کی پہلی خاتون پاپ سنگر نازیہ حسن کو 13 اگست کو دنیا سے رخصت ہوئے سات سال پورے ہو جائیں گے۔ نازیہ حسن اور زوہیب حسن پاکستان کی موسیقی میں مغربی طرز فکر لائے۔ ان کو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے تحاشا شہرت ملی۔

(جاری ہے)

نازیہ حسن 80 اور 90 کی دہائی میں نوجوان نسل میں بہت مقبول ہوئیں ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی بعض نوجوان گلوکار نازیہ حسن کے گائے ہوئے گانوں کو دوبارہ گا کر شہرت حاصل کرتے ہیں۔ نازیہ 13 اگست 2000ء کو لندن کے ایک ہسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2007 - 15:41:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :