زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی

بدھ 24 اپریل 2024 21:29

زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی۔زوہاب خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے شوبز کیریئر کے آغاز اور اب عمر بڑھنے پر شوبز کریئر کو برقرار رکھنے میں در پیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کا انتخاب کیا کیونکہ میں اب اس عمر میں ہوں جہاں مجھے بچوں کے کرداروں کی پیشکش نہیں ہوتی اور نوجوانوں کے کرداروں کے لیے بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا۔اداکار نے بتایا کہ داڑھی بڑھانے کے لیے ایک سال کا وقفہ لینا میرے کیریئر کی ترقی کے لیے ضروری تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں 4 پروجیکٹس کے لیے داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرائے جانے پر مایوس ہوگیا تھا اور پھر میں نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔زوہاب خان نے کہا کہ اب مستقبل میں جب مجھے مرکزی کردار کی پیشکش ہوگی تو میں داڑھی رکھنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 21:29:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :