مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا

لوگوں کا منفی ردعمل اور کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کورین پاپ سنگر

جمعرات 25 اپریل 2024 14:14

مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جنوبی کوریا کے مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا۔داد کم نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا، لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں زمین کے مالک نے کم کے مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

کپاپ سنگر نے کہا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔

(جاری ہے)

کم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسجد بنانے کے حوالے سے میں نے لوگوں سے وصول شدہ تمام رقم انکو واپس کردی ہے۔

میں نے کبھی کسی کو تنگ کیا، دھوکہ دیا نہ لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔واضح رہے کہ داود کم کی جانب سے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔ کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون کی رقم ادا کی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 14:14:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :