مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی

جمعہ 26 اپریل 2024 12:03

مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی 29اپریل کو منائی جائے گی۔ منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین منیر ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجی کتھے ڈاہوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے معروف اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ر نگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 12:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :