معروف ڈرامہ نگارشعیب ہاشمی کی برسی ( کل) منائی جائے گی

منگل 14 مئی 2024 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار اور ماہر تعلیم شعیب ہاشمی کی برسی (کل)15 مئی کو منائی جائے گی۔ پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے ۔12 جولائی 1938 کو پیدا ہونے والے شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے معاشیات میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور ایم ایس سی کی ڈگری لندن سکول آف اکنامکس (ایل ایس ای ) سے حاصل کی، انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس ، لندن سے تھیٹر کی تعلیم بھی حاصل کی۔

شعیب ہاشمی نے کئی سالوں تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں معاشیات پڑھائی اور بعد میں لاہور اسکول آف اکنامکس میں درس و تدریس کا فریضہ سرانجام دیا۔ا ن کی شادی پاکستان کے نامور شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے متعدد مزاحیہ ٹی وی سیریل لکھے، جو 1970 کی دہائی میں نشر ہوئے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے شعیب ہاشمی کی علمی، ادبی، فنی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ شعیب ہاشمی کا انتقال 15 مئی 2023 کو 84 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ ان کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 14:15:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :