راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی

منگل 14 مئی 2024 21:59

راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔12 کو ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا ہے اور صرف یوٹیوب پر اس کے ویوز دس ملین تک پہنچ گئے ہیں۔فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:59:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :