میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا

منگل 14 مئی 2024 22:06

میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی سوتیلی اولاد نے کبھی ماں کہہ کر نہیں پکارا۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری سوتیلی بیٹی سمیرا ریکھی مجھے ماں نہیں کہتیں بلکہ مجھے میرے نام سے پکارتی ہیں، صرف یہی نہیں میرا اپنا بیٹا بھی ایسا ہی کرتا ہے وہ بھی مجھے میرے نام سے پکارتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سمیرانے مجھے اب تک ماں نہیں کہا اور مجھے اس بات کا بالکل دکھ نہیں ہے کیونکہ میں نے کبھی اس سے اس بات کی توقع نہیں کی کہ وہ مجھے ماں کہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمیرا کی ایک ماں ہے جسے وہ ماں کہتی ہے، انہوں مزید بتایا کہ سمیرا مجھے دیا کہتی ہے اور اب اس کی بدولت میرا بیٹا ایان بھی ایسا ہی کرنے لگا ہے وہ مجھے اکثر دیا اور کبھی کبھار دیا ماں کہتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :