اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں

منگل 14 مئی 2024 22:06

اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) مشہور اداکارہ یمنی زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں۔ اداکارہ نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شئیر کی۔

(جاری ہے)

یمنیٰ زیدی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ صدقے ہی نے بچا لیا۔ سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔اداکارہ کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جنٹلمین کی شوٹنگ میں پیش آیا۔ یمنی زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :