موسیقار اے حمید کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے

پیر 20 مئی 2024 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اے حمید کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے ۔لازوال اور سدا بہار دھنیں تخلیق کرنے والے شیخ عبدالحمید کو فلمی صنعت میں اے حمید کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ 1924 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ محمد منیر موسیقی کا اعلی ذوق رکھتے تھے یوں اے حمید میں بھی موسیقی اور گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے اسی فن میں نام و مقام بنایا۔

(جاری ہے)

فلمی دنیا میں موسیقار کی حیثیت سے ان کی شہرت کا آغاز ہدایت کار ایس ایم یوسف کی فلم سہیلی سے ہوا۔ اے حمید کی دیگر نمایاں فلموں میں رات کے راہی، اولاد، آشیانہ، شریک حیات، پیغام، دوستی، جواب دو، ثریا بھوپالی، بیگم جان اور نیا انداز شامل ہیں۔ اے حمید نے بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔موسیقار اے حمید کی موسیقاری میں بننے والے گیت آج بھی مقبول ہیں۔ اے حمید 20 مئی 1991 کو انتقال کر گئے۔ انہیں راولپنڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/05/2024 - 12:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :