ایکتا کپور فنکاروں سے عریانی کیلئے معاہدے کریں گی

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:08

ایکتا کپور فنکاروں سے عریانی کیلئے معاہدے کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) بالی ووڈ فلمساز ایکتا کپور نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں عریاں مناظر کیلئے فنکاروں کو معاہدے کا پابند کریں گی تاکہ بعد میں کوئی فنکار ایسے کسی منظر کا حصہ بننے سے انکار نہ کر دے۔

(جاری ہے)

ایکتا کپور کے فلمساز ادارے بالا جی پروڈکشنز نے معاہدے کی جو نئی کاپی تیار کی ہے اس میں عریانی کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

اس شق میں لکھا ہے کہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ فلم میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کسی بھی حد تک عریاں ہونے، سیکس مناظر میں شامل ہونے یا گندی گالیاں دینے کیلئے تیار رہے گا اور انکار نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایسا کئی بار ہو چکا ہے کہ فنکاروں نے کسی فلم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد فلم کے سیکس سینز میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 14:08:22