اداکارہ طاہرہ نقوی کومداحوں سے بچھڑے 42 سال بیت گئے

طاہرہ نقوی کا پہلا ڈرامہ ’زندگی بندگی‘ تھا، دہلیز، وارث، احساس، ایک حقیقت ایک افسانہ سمیت 50 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

پیر 3 جون 2024 13:59

اداکارہ طاہرہ نقوی کومداحوں سے بچھڑے 42 سال بیت گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2024ء) پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں ایک سے بڑھ کر ایک عمدہ کردار ادا کرنے والی اداکارہ طاہرہ نقوی کو اپنے پرستاروں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے۔منی مدھو بالا کہلانے والی طاہرہ نقوی سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں، اداکارہ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پی ٹی وی پر عظمیٰ گیلانی، خالدہ ریاست، روحی بانو و دیگر فنکاروں کا ڈنکا بجتا تھا، طاہرہ نقوی نے ان سب میں رہ کر اپنا نام بنایا۔

(جاری ہے)

طاہرہ نقوی کا پہلا ڈرامہ ’زندگی بندگی‘ تھا، دہلیز، وارث، احساس، ایک حقیقت ایک افسانہ سمیت 50 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ’زندگی بندگی‘ ڈرامے میں طاہرہ نقوی کا ڈائیلاگ ’’چھوٹی سی گڑیا چھوٹی رہ گئی، ممی کی گود میں سوتی رہ گئی‘‘ نے خوب شہرت پائی۔اداکارہ طاہرہ نقوی چند فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں جن میں بدلتے موسم، میاں بیوی راضی و دیگر شامل تھیں۔1981میں طاہرہ نقوی کی طبیعت اس قدر ناساز ہوئی کہ پھر بہتر نہ ہو سکی، ساتھی فنکاروں نے بیرون ملک ان کے علاج کیلئے رقم بھی جمع کی، تاہم اداکارہ 2 جون 1982 میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 03/06/2024 - 13:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :