چائنا میں بھی فیوریس سیون کی دھوم

بدھ 29 اپریل 2015 14:12

چائنا میں بھی فیوریس سیون کی دھوم

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)ایکشن ہو تو ایسا، مار دھاڑ ہو تو ایسی، ہالی وڈ فلم فیوریئس سیون نے ہالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ چائنیز باکس آفس پر بھی تابڑ توڑ کمائی کر کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ہالی وڈ کے ایکشن ہیروز سے سجی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی، بے چینی سے متنظر فلم بین سینما گھروں پر ٹوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

فیوریس سیون نے ہالی وڈ باکس ا?فس پر تہلکہ مچا دیا، اور اب چائنیز باکس ?فس پر بھی 333 ملین ڈالر کا بزنس کرکے سب فلموں کو پیچھے توڑ دیا۔چائنیز باکس آفس کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریئس سیون نے ٹرانسفارمر ایج آف ایکسٹنشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے 2014 میں 319 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔فیوریس سال 2015 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس والی فلم بن گئی ہے، شاندارایکشن مناظر نے فلم بینوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور لگ رہا ہے آنے والے دنوں میں یہ فلم مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 14:12:35