مے ویدر، پیکیاوٴ مقابلے میں ستاروں کی کہکشاں اتر آئی

اتوار 3 مئی 2015 13:04

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) فلائیڈ مے ویدر، مینی پیکیاوٴ کی فائٹ نے لاس ویگاس میں ستاروں کو یکجا ہونے کا بھی موقع دے دیا۔ فائٹ آف دی سنچری دیکھنے کیلئے باکسنگ رنگ کے اطراف میں موجود سترہ ہزار افراد میں بہت سے ایسے نام بھی شامل تھے ، جنہیں دنیا خود بھی نامور شخصیات کے طور پر جانتی ہے۔ ان میں فلمی دنیا کے معروف نام، کھیلوں کے معروف ستارے، نامور کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں اہم شخصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیونسے، جے سوک، جسٹن بیبر، ایکٹر و ہدایتکار بین ایفلک، ڈینزل واشنگٹن، مارک وابرگ، رابرٹ ڈی نیرو، معروف ٹینس پلئیرز کی جوڑی آندرے آگاسی اور سٹیفی گراف، گلوکارہ پیرس ہلٹن، باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن، ماڈل شارلٹ ، ماڈل نکی مناج، سابق باکسرمائیک ٹائیسن، اداکارہ ڈریو بیری مور اس موقع پر موجود چند اہم نام ہیں۔ان میں کچھ افراد تو ایسے تھے جو بطور خاص دونوں باکسرز میں سے کسی ایک کے ساتھ تھے تاہم اکثریت دونوں باکسرز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے میدان میں تھی۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 13:04:16

Rlated Stars :