کام کی لگن‘ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے سیر کا پروگرام منسوخ کردیا

پیر 4 مئی 2015 15:19

کام کی لگن‘ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے سیر کا پروگرام منسوخ کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کم عرصے میں اے کلاس اداکاراوٴں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جس میں بڑا رول ان کا اپنے کام سے عشق ہے۔ شردھا نے دوماہ قبل اپنی دوستوں کے ساتھ جزیرہ میکرونیزیا کی سیر پر جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کردی تھی اور اس سلسلہ میں ان کا وہاں سات روز تفریح کا پروگرام تھا۔

(جاری ہے)

اور وہ ایک لائسنس یافتہ سکوبا ڈائیور ہونے کی وجہ سے وہاں جاکر سمندر کی لہروں سے کھیلنا چاہتی تھی تاہم اداکارہ کی آنے والی فلم ”اے بی سی ڈی 2“ اور دیگر تشہیری فلموں کی عکسبندی کی وجہ سے سیر تفریح کو پس پشت ڈالتے ہوئے کام کو ترجیح دی اور اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ میں اس تفریحی پروگرام کا شدت سے انتظار کررہی تھی اور اس کے لیے مکمل تیاری بھی کرلی تھی مگر میری فلمی مصروفیات آڑے آگئیں جنھیں چھوڑ کر سیرو تفریح کے لیے نکل جاتی تو خود کو مجرم تصور کرتی اس لیے میں نے کام کو دوسرے امور پر ترجیح دی ہے تا کہ میرا ضمیر مطمئن رہے اور اب جونہی کوئی فارغ وقت ملے گا دوبارہ اس طرح کی تفریح کا پروگرام ترتیب دوں گی۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 15:19:34

Rlated Stars :