جیکولین پسندیدہ خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

اتوار 17 مئی 2015 12:48

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس پسندیدہ خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبصورت مسکراتے چہرے کی مالک اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو کروڑوں لوگوں کی دل کی دھڑکن ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار '' ٹائمز آف انڈیا'' کی اعداد و شمار کے بعد جاری کی گئی پسندیدہ خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئیں۔

اداکارہ کی فلم ''کک'' ریلیز ہونے کے بعد ان کے ستارے عروج پر ہیں۔ وہ متعدد فلموں جن میں ''بنگستان'' ،''برادرز'' ،اور ریمو ڈی سوزا کی نئی فلم جس کا نام نہیں رکھا گیا میں جلوہ گر ہونگی۔ وہ دو ہالی ووڈ فلموں جن میں ''ڈیفینیشن آف فیئر'' اور ''اکورڈنگ آف میتھیو'' میں بھی جلوہ گر ہونگی جو رواں سال ہی ریلیز ہونگی۔ اداکارہ متعدد برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2015 - 12:48:30

Rlated Stars :