شہزاد رائے کا انورمقصود کی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

منگل 2 جون 2015 11:30

شہزاد رائے کا انورمقصود کی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) شہزاد رائے ایک گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی این جی او” زندگی ٹرسٹ“کے ذریعے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ان کی اگلی البم ’قسمت اپنے ہاتھ میں ہے‘ میں ایک سیاسی رنگ بھی جھلکتا ہے۔تاہم، ان کا اگلا منصوبہ نہ تو تعلیمی اور نہ ہی موسیقی سے تعلق رکھتا ہے بلکہ وہ ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جن کے مصنف سینئر لکھاری انور مقصود ہیں۔

شہزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہیں کبھی فلم بنانے کا خیال نہیں آا لیکن جب انہیں اس فلم کا مرکزی خیال سنایا گیا تو ان کیلئے انکار کرنا ممکن نہ رہا۔شہزاد نے گزشتہ روزنجی ٹی وی کے ایک شو میں ریحام خان سے گفتگو کے دوران فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ’ گانے کے ذریعے پیغام پہنچانے کیلئے آپ کے پاس بہت محدود وقت ہوتا ہے البتہ فلم کا معاملہ مختلف ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی صورتحال پر بننے والی یہ فلم ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور کمرشل فلم ہوگی۔شہزاد نے توقع ظاہر کی کہ لوگ فلم سے ضرور لطف اندوز ہوں گے اور انہیں ہر لمحے یہ احساس ہو گا کہ وہ پاکستانی سینما میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شہزاد نے بتایاتھا اس فلم میں فیصل قریشی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض احسن رحیم ادا کریں گے۔شہزاد کی آنے والی فلم کے بارے میں گفتگو سننے کیلئے ویڈیو دیکھیں۔فلم سے پہلے شہزاد رائے گلوکارہ زوئے وکاجی کے ساتھ اگلے دس دنوں میں نیا پنجابی گانا ریلیز کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 11:30:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :