سینئر اداکار راشد محمود کی 66ویں سالگرہ پی آئی سی میں منائی گئی

جمعہ 5 جون 2015 12:20

سینئر اداکار راشد محمود کی 66ویں سالگرہ پی آئی سی میں منائی گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) سینئر اداکار راشد محمود کی 66ویں سالگرہ پی آئی سی میں منائی گئی جس میں ہدایتکار سید نور ، سینئر اداکار عرفان کھوسٹ ، اداکارہ و رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان ، عینی طاہرہ ، نورالحسن اور تنویر ملک سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راشد محمود نے کیک کاٹ کر اپنی 66ویں سالگرہ منائی ۔ یاد رہے کہ راشد محمود دل کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:20:54

Rlated Stars :