کالج کی لڑکی کا کردار مجھ پہ جچتا نہیں، بپاشا باسو

جمعہ 19 جون 2015 15:08

کالج کی لڑکی کا کردار مجھ پہ جچتا نہیں، بپاشا باسو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ کبھی بڑے سٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم 'الون' کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بڑے سٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔

کئی اداکارائیں ہیں جنھوں نے عامر، سلمان یا شاہ رخ کے ساتھ ایک دو فلمیں کیں اور غائب ہو گئیں۔ میرے ساتھ ہی گریس سنگھ کی انٹری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے لگان جیسی مارڈن کلاسک میں عامر خان کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کی ابتدا کی تھی۔ آج ان کا کیا ہوا؟ جبکہ میں تو اب تک کام کر رہی ہوں۔ لیکن اس کے باوجود وہ ان فلموں سے خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اس عمر میں کالج کی لڑکی کا کردار تو جچے گا نہیں۔ اس لیے میں جان بوجھ کر ایسی فلمیں چنتی ہوں۔ بپاشا نے فلم انڈسٹری میں 14 سال گزارنے کو بڑی کامیابی گردانتے ہوئے کہا کہ ایک ہیروئن کے لیے اتنے لمبے وقت تک نکنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ مجھے انڈسٹری کا زیادہ تعاون بھی نہیں ملا لیکن میں خوش ہوں۔ اپنی بہنوں کے لیے میں رول ماڈل ہوں۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 15:08:52

Rlated Stars :