میرے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی کسی سے نصیب چھین نہیں سکتا ، میگھا

منگل 23 جون 2015 15:43

میرے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی کسی سے نصیب چھین نہیں سکتا ، میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) فلمسٹار میگھا نے کہا ہے کہ میرے دشمنوں کو سجھ لینا چاہئے کہ کوئی کسی سے نصیب چھین نہیں سکتا ۔ زندگی کے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنے مخالفین کی مقبولیت اور شہرت ہضم نہیں ہوتی اور وہ خود کو ٹھیک کرنے کے بجائے دوسروں میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی کسی سے نصیب نہیں چھین سکتا اس لئے ان کو اپنے کام پر ہی توجہ دینی چاہئے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:43:19

Rlated Stars :