ایما واٹسن نے ہالی ووڈ چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی

اتوار 28 ستمبر 2025 12:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ہالی وڈ کی اداکار ہ ایما واٹسن نے ہالی ووڈ چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی۔ایماواٹسن نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی وجہ ذہنی سکون قرار دے دی ۔ایما واٹسن نے کئی سال پہلے ہالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

ہیری پوٹر سیریز میں ہرمیون گرینجر کے کردار سے شہرت پانے والی ایما نے کہا کہ شہرت کے دباؤ اور ذاتی نشوونما کی خواہش نے انہیں فلمی دنیا سے دور رہنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے ذہنی صحت اور خود شناسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی زندگی کو مختلف انداز میں جینے اور اپنے شوق پورے کرنے کی آزادی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ مداحوں نے ان کی اس بات کو خوش دلی سے قبول کیا ہے اور ان کے مستقبل کے منصوبوں اور فلاحی کاموں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2025 - 12:50:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :