ہما قریشی نے اپنے والد سے ایڈوانس عیدی مانگ لی

منگل 7 جولائی 2015 15:57

ہما قریشی نے اپنے والد سے ایڈوانس عیدی مانگ لی

ممبئی ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) اداکارہ ہما قریشی نے اپنے والد سے ایڈوانس عیدی مانگ لی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہما قریشی ہمیشہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے عید کے موقع پر لندن میں ہونگی۔

(جاری ہے)

ہما قریشی نے بتایا کہ والد سے عیدی لینا اس کی عید کا اہم ترین جزو ہے، اس بار چونکہ وہ گھر والوں کے ساتھ عید نہیں کر سکیں گی اس لئے انہوں نے اپنے والد سے ایڈوانس عیدی مانگ لی ہے۔ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ وہ جلد لندن روانہ ہونے والی ہیں لیکن وہ اپنے والد سے عیدی لے کر لندن جائیں گی۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 15:57:57

Rlated Stars :