موجودہ دور میں گلوکاری کے میدان میں میڈم نور جہاں کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا ‘ عذرا جہاں

منگل 21 جولائی 2015 14:23

موجودہ دور میں گلوکاری کے میدان میں میڈم نور جہاں کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا ‘ عذرا جہاں

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)سینئر گلوکارہ عذراجہاں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں گلوکاری کے میدان میں میڈم نور جہاں کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا ،میڈم نور جہاں نے گائیکی کی دنیا میں جس طرح اپنا منفرد نام او رمقام بنایا وہ شاہد ہر کسی کی قسمت میں نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عذرا جہاں نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے میڈم نور جہاں کی کزن سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ میری پھوپھی تھیں اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ان کے پاس کچھ وقت گزارا اور ان سے سیکھنے کا موقع بھی میسر آیا ۔

یہ قدرتی امر ہے کہ میری آواز میں میڈم کی جھلک نظر آتی ہے جسے میں اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈم نور جہاں بننے کے لئے صدیاں درکار ہیں اور موجودہ دور میں گلوکاری کے میدان میں میڈم نور جہاں کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 14:23:12

Rlated Stars :